تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کا کہنا ہے کہ ان کا ملک ایران کے خلاف جنگ دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے اور اسے ’تاریکی اور پتھر کے دور‘ میں واپس دھکیل سکتا ہے۔ اسرائیل کاٹز کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج ’امریکہ کی جانب سے گرین لائٹ کا انتظار کر رہی ہے، سب سے بڑھ کر خامنہ ای خاندان کے مکمل خاتمے کے لیے۔‘ انہوں نے ایران میں توانائی اور معاشی ڈھانچے پر حملہ کر کے ایران کو ’تاریکی اور پتھر کے دور‘ میں بھیجنے کی بھی دھمکی دی۔ کاٹز کے مطابق ’اس بار حملہ مختلف اور مہلک ہوگا۔ سب سے زیادہ تکلیف دہ مقامات پر تباہ کن ضربیں لگائی جائیں گی جو اس کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیں گی اور انھیں منہدم کر دیں گی۔‘
امریکی اجازت کا انتظار ہے، ایران کو تاریکی اور پتھر کے دور میں دھکیل دیں گے، اسرائیلی وزیر دفاع
