امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہے کہ ایران کی پوری بحریہ سمندر کی تہہ میں ہے، ایران کی فضائیہ ختم ہو چکی ، اینٹی ائیر کرافٹ اور ریڈار کا صفایا کر دیا گیا ہے، ایران کی نیوکلیئر لیبز اور اسٹوریج ایریاز کو بی 2 بمباروں نے ختم کر دیا تھا، ان کے رہنما مر چکے ہیں۔امریکی صدر نےکہا آبنائے ہرمز پر ناکہ بندی ہے اور آبنائے ہرمز امریکا کےکنٹرول میں ہے، کسی جہاز کو ایرانی بندرگاہ جانے کی اجازت نہیں، انہوں نے کہا ایران معاشی بدحالی کا شکار ہے، آبنائےہرمزپرناکہ بندی سے ایران کو تقریباً 500 ملین ڈالر کا یومیہ نقصان ہورہاہے۔
ٹرمپ یک طرفہ طور پر جنگ بندی میں توسیع ، ایران نے امریکی شرائط کو مسترد کر دیا
