سابق شوہر کی غیر قانونی سرگرمیوں کے باعث علیحدگی اختیار کی، بچی اور میری جان کو خطرہ ہے، تحفظ دیا جائے، خاتون کی فریاد

کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ کی رہائشی حنا ذوالفقار علی لاشاری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مجھے میری بچی اور خاندان کو میرے سابق شوہر کے ظالمانہ اقدام سے بچایا جائے کیونکہ میں نے اپنے سابق شوہر سے اس کی غیر قانونی سرگرمیوں کی وجہ سے اس سے علیحدگی اختیار کی تھی اور اب وہ مجھے اور میرے خاندان کو مختلف حیلے بہانوں سے بلا وجہ تنگ کررہاہے اگر ہمیں نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری اس پر عائد ہوگی اس لئے اس کے خلاف قانونی کارروائی کرکے ہمیں تحفظ دیا جائے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا ہے کہ 10 سال قبل ڈیرہ مراد جمالی کے رہائشی سعید احمد جمالی سے میری شادی ہوئی تھی اور اپنے شوہر کے غیر قانونی اقدامات اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کی وجہ سے اس سے خلع لیکر علیحدگی اختیار کرلی تھی اب وہ بلا وجہ طور پر مجھے میری بچی اور میرے خاندان کو مختلف حوالوں سے بے بنیاد جھوٹے مقدمات درج کراکرہراساں کرنے کی کوشش کررہا ہے میں ایسے شخص کے حوالے اپنی بیٹی نہیں کروں گی اور میں نے اس کے بلا جواز تنگ کرنے کے حوالے سے پولیس حکام سے رجوع کیا تا حال کوئی شنوائی نہیں اور وہ اپنے تعلقات کو استعمال کرتے ہوئے 9 کی بچی زبردستی لے جانا چاہتا ہے اس لئے میری وزیر اعلیٰ بلوچستان ، آئی جی پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لے اور مجھے میری بیٹی اور میرے خاندان کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے میرے سابق شوہر کے خلاف ہمیں دھمکیاں دینے ، ہراساں کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اگر ہمیں نقصان پہنچا تو اس کی تمام تر ذمہ داری سعید احمد جمالی پر عائد ہوگی اگر ہمیں تحفظ اور انصاف نہ ملا تو بچی کے ہمراہ خودسوزی پر مجبور ہوں گی اور جس طرح وہ جھوٹے بے بنیاد الزامات لگا کر مجھے بدنام کرنے کی کوشش کررہا ہے ایسے بے بنیاد جھوٹے پروپیگنڈہ میں کوئی صداقت نہیں وہ جھوٹ کا سہارا لیکر مجھے نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔