پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ہنڈریڈ انڈیکس بڑھ کر 1لاکھ 64ہزار 322پوائنٹس کی سطح پر آگیا، پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 3903پوائنٹس کی بڑی تیزی دیکھی گئی۔ہنڈریڈ انڈیکس بڑھ کر 1لاکھ 64ہزار 494پوائنٹس کی سطح پر آگیا، بعد ازاں ہنڈریڈ انڈیکس بڑھ کر 1لاکھ 64ہزار 663پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔یاد رہے کہ گزشتہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بڑی مندی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا تھا، کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن پی ایس ایکس میں 4795 پوائنٹس کی گراوٹ سے مارکیٹ کا آغاز ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر ایک لاکھ 62 ہزار 396 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج ,ہنڈریڈ انڈیکس بڑھ کر 1لاکھ 64ہزار 663پوائنٹس کی سطح پر آگیا
