ایران کاہمسایہ ممالک پر مزید حملے نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایرانی عبوری قیادت کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ اب ہمسایہ ممالک کو
اماراتی ایئر لائن نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر اعلان کیا ہے کہ آج دوپہر کی پروازوں کے لیے تصدیق شدہ بکنگ رکھنے والے مسافر ایئرپورٹ جا سکتے ہیں۔ اس میں دبئی میں ٹرانزٹ کرنے والے مسافر بھی شامل ہیں بشرطیکہ ان کی کنیکٹنگ فلائٹ بھی چل رہی ہو۔

ایمریٹس ایئر لائن کا کہنا ہے کہ وہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور اسی کے مطابق اپنے آپریشنل شیڈول میں تبدیلی کریں گے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ مسافروں اور عملے کی حفاظت سب سے اہم ترجیح ہے اور اسے کسی صورت خطرے میں نہیں ڈالا 
امریکی و اسرائیلی حملوں میں لبنان میں 12 اور ایران میں مزید 8 افراد شہید ہوگئے۔

لبنانی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں وادی بقاع کے مشرقی علاقے نبی میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہوئے۔

لبنان میں اس جنگ کے آغاز سے اب تک 200 سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں اور تقریباً 95,000 افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایران کے وسطی صوبے اصفہان میں خاتون سمیت 8 افراد شہید ہوئے۔

ایرانی حکام کے مطابق امریکی اور صیہونی طیاروں نے اصفہان شہر اور صوبے کے سات دیگر شہروں پر حملے کیے۔ اصفہان شہر کے علاوہ لنجان اور بورخَر کے علاقوں میں 80 مکانات کو شدید نقصان پہنچا۔

نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔ صرف اسی صورت میں حملہ کریں گے جب ایران پر حملہ انہی ممالک کی سرزمین سے ہوگا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق صدر نے اپنے بیان میں گزشتہ دنوں ہونے والے حملوں پر ہمسایہ ممالک سے معذرت بھی کی ہے۔

ادھر ایرانی صدر کے اس اعلان کے کچھ ہی دیر بعد دوحا میں ایک اور دھماکے کی آواز سنی گئی اور سیکیورٹی الارم بج اٹھا۔

اطلاعات کے مطابق سنی جانے والی آواز فضائی دفاعی نظام کی جانب سے کسی میزائل یا ڈرون کو تباہ کرنے کی تھی، ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آیا ایرانی فوج اور ایرانی حکومت کے فیصلے کے درمیان معلومات کی ترسیل میں کوئی تاخیر ہوئی یا نہیں تاہم اس اعلان کے فوراً بعد ایک اور انٹرسیپشن کا دھماکہ سنا گیا۔

واضح رہے کہ ایران پر امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملے بعد تہران کی جانب سے جوابی کارروائی میں متحدہ عرب امارات،