وڈھ (نمائندہ بلوچستان نیوز) وڈھ دراکھالہ کے مقام پر بس اور الٹو کار کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت منظور احمد، حبیب اللہ، بشیر احمد اور غلام مصطفی کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور مقامی افراد موقع پر پہنچ گئے، جبکہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
