سلمان خان کو فلم ’دھورندھر 2‘ میں ’’بڑے صاحب‘‘ کے یںکردار میں دیکھنے کی افواہیں

سلمان خان کو فلم ’دھورندھر 2‘ میں ’’بڑے صاحب‘‘ کے یںکردار میں دیکھنے کی افواہیں

ماخذ: آن لائن

سلمان خان کو فلم ’دھورندھر 2‘ میں ’’بڑے صاحب‘‘ کے کردار میں دیکھنے کی افواہوں نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔

گزشتہ دنوں کچھ تصاویر آن لائن گردش کرنے لگیں جن میں دعویٰ کیا گیا کہ سلمان خان اس آنے والے سیکوئل میں خاص کردار ادا کریں گے، جس پر ان کے مداحوں میں جوش و خروش کی لہر دوڑ گئی۔

بعض صارفین نے تو یہاں تک قیاس آرائیاں شروع کر دیں کہ ’’بڑے صاحب‘‘ شاید کسی طاقتور انڈر ورلڈ ڈان کا کردار ہو، جو مبینہ طور پر داؤد ابراہیم سے متاثر ہوسکتا ہے۔

تاہم تازہ ترین رپورٹس کے مطابق اب یہ وضاحت سامنے آگئی ہے کہ یہ تمام تصاویر مکمل طور پر اے آئی (مصنوعی ذہانت) سے تیار کی گئی ہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وائرل ہونے والی تصاویر محض قیاس آرائیوں پر مبنی تھیں۔ ان کے ساتھ لگے ڈس کلیمر میں بھی واضح کیا گیا ہے کہ جیو اسٹوڈیوز، بی 62 اسٹوڈیوز اور فلم کے ہدایت کار آدتیہ دھر نے سلمان خان کی اس پروجیکٹ میں شمولیت کی کوئی تصدیق نہیں کی۔