معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کا واحد راستہ علم ہے،گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل

سبی: گورنر بلوچستان شےخ جعفر خان مندوخےل نے کہا ہے کہ عدم تشدد معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کا واحد راستہ ہے علم کی روشنی سے ہی تشدد کے خاتمہ اور ملکی ترقی مےں مدد گار ثابت ہوسکتی ہے مےر چاکر خان ےونیورسٹی سبی وگردنواح سمےت بلوچستان کے ہونہار طلباءوطالبات کے لئے کسی نعمت سے کم نہےں سبی سمےت بلوچستان کے نوجوان اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کو علم وہنر سے عظےم تر بنانے مےں رول پلے کرےں ۔ان خےالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لےگ ن لےبر ونگ کے صوبائی صدر منےر احمد مسوری بگٹی جنرل سےکرٹری خان موسیٰ خان خجک مےر ظہور احمد مگسی سے گفتگو کرتے ہوئے کےا ۔قبل ازےن منےر احمد مسوری بگٹی نے گورنر بلوچستان کو مےر چاکر خان رند ےونےورسٹی مےں تعلےمی معےار کی بلندی وائس چانسلر ڈاکٹر مشتاق احمد کی کارکردگی اور زےر تعلےم طلباءوطالبات کے مسئلہ مسائل سمےت دےگر امور کے حوالے سے تفصےلی آگہی فراہم کی اس موقع پر گورنر بلوچستان شےخ جعفر خان مندوخےل نے بات چےت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات مےں مےر چاکر خان رند ےونےورسٹی سمےت بلوچستان کی درس گاہوں مےں زےر تعلےم ہونہار طلباءوطالبات کو علم وہنر کی تربیت کی فراہمی کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومت دن رات انتھک محنت کررہی ہے جدےد چےلنجز سے نمٹنے کے لئے تمام سہولیات کی فراہمی ممکن بنانے کے ساتھ ساتھ دےگر ممالک مےں تعلےمی اور روزگارمواقع فراہم کےا جارہا ہے تاکہ بلوچستان کے باصلاحیت نوجوان دےگر ممالک کے اساتذہ کرام سے جدےد ٹےکنالوجی کے زرےعے اپنی صلاحیتوں مےں اضافہ ےقےنی بناکر پاکستان کو ترقی کی جانب گامزن کرنے مےں رول پلے کرےں گورنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ امن اور عدم تشدد ہی بلوچستان کی ترقی عوام کی خوشحالی مےں کار آمد ثابت ہوسکتے ہےں جس کے لئے جہاں اساتذہ کرام کی ذمے داریاں ہے وہاں زےر تعلےم طلباءوطالبات کا قومی فریضہ ہے کہ وہ امن کے قےام اور تشدد کے خاتمہ مےں رول پلے کرےں گورنر بلوچستان شےخ جعفر خان مندوخےل نے مےر چاکر خان رند ےونیورسٹی سمےت بلوچستان بھر کے تعلےمی اداروں مےں زےر تعلےم طلبا وطالبات سے امےد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے امن کے قےام کے ساتھ ساتھ علم وہنر کے مےدانوں مےں کامیابی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے ملک وقوم کی ترقی خوشحالی مےں رول پلے کرےں۔