اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک
پشاور (ویب ڈیسک) ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کردیے گئے۔ پشاور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ولی محمد نے 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران عدالت نے معزول وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی اور عامر چمکنی کے وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کیے۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنماﺅں تیمور جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم کی ضمانت قبل ازگرفتاری میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 17 نومبرتک ملتوی کردی۔
