ماخذ: آن لائن
ژوب (آن لائن) ژوب کوئٹہ قومی شاہراہ پر بس اور ٹرک میں تصادم 14 افراد زخمی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس مسافر پور کے مقام پر ٹرک سے ٹکرانے کے نتیجے میں حادثے کا شکار ہوگئی، بس میں سوار 14 مسافر زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال ژوب منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں بچے خواتین اور مرد شامل ہیں۔
