اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک
کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان ہائی کورٹ نے عبدالمجید اچکزئی کی بریت کے خلاف سرکاری اپیل منظور کرلی۔ ہائی کورٹ نے 4 ستمبر 2020 کا بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ عبدالمجید اچکزئی کو ٹریفک سب انسپکٹر حاجی عطااللہ کی ہلاکت کے مقدمے میں 10 سال قید بامشقت کی سزا، عدالت نے عبدالمجید اچکزئی کو تعزیرات پاکستان کی دفعہ 320 کے تحت مجرم قرار دے دیا۔ عدالت کا مجرم کو مقتول کے قانونی ورثاءکو دیت کی رقم ادا کرنے کا بھی حکم۔ بلوچستان ہائی کورٹ نے عبدالمجید اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی ہدایت کردی۔ زیر ضمانت عبدالمجید اچکزئی کو فوری گرفتار کرکے سزا بھگتنے کے لیے جیل بھیجنے کا حکم۔ جسٹس محمد عامر نواز رانا اور جسٹس عبدالقیوم لہڑی پر مشتمل ڈویڑنل بینچ نے فیصلہ سنایا۔
