ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) کچھی کے علاقے بھاگ سٹی میں پولیس کی کارروائی، کراچی سے چار ماہ قبل اغوا ہونے والی خاتون بازیاب، ملزمان گرفتار، پولیس کے مطابق ایس ایس پی کچھی غلام مرتضی بھٹو کی خصوصی ہداہت پر بھاگ اور کراچی پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران بھاگ سٹی میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر چار ماہ قبل کراچی سے اغوا ہونے والی رومیسہ دختر عبدالوحید کو با حفاظت بازیاب کروالیا۔ واقعے میں ملوث مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ضابطے کی کارروائی کے بعد مغویہ اور گرفتار ملزمان کراچی پولیس کے حوالے کردیے گئے۔
کراچی سے اغوا ہونیوالی لڑکی کچھی سے بازیاب، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا
