امریکیوں نے سب برباد کردیا، ایرانی صدر: ایران پر حملہ کل ہی ہوسکتا ہے، امریکی صدر

ایران پر حملہ کل ہی ہوسکتا ہے، امریکی صدر

ماخذ: این این آئی

تہران، واشنگٹن (این این آئی) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کی نئی کوشش پر زور دیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتوارکو جاری ایک بیان میں ایرانی صدر نے امریکی صدر ٹرمپ کو عبوری ڈیل کی ناکامی کا ذمے دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم مذاکرات کر رہے تھے، امریکیوں نے سب برباد کیا۔صدر پزشکیان نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس ڈیل کی تکمیل کی کوشش کرنی چاہیے۔ علاوہ ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر حملہ کل ہی ہوسکتا ہے، یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کوئی بڑا معاہدہ طے پا جائے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے سے متعلق سوال پر جواب میں کہا کہ میں کسی بھی ممکنہ فوجی کارروائی کے وقت کا نہیں بتاﺅں گا۔انہوں نے کہا کہ ایران کے معاملے کو بہت اچھے طریقے سے نمٹایا ہے، اب ممکن ہے کہ باقی کام بھی مکمل کرنا پڑے۔