اوتھل زیرو پوائنٹ پر کار الٹنے سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی ہوگیا

حادثے

اوتھل (بلوچستان نیوز) اوتھل زیرو پوائنٹ کے مقام پر کار الٹنے سے وندر سے تعلق رکھنے والا ایک شخص جاں بحق جبکہ اس کا بھائی زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت جلال جاموٹ کے نام سے ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق حادثے کے بعد جاں بحق شخص اور زخمی کو سول اسپتال اوتھل منتقل کیا گیا، جہاں زخمی بھائی کو تشویشناک حالت کے پیش نظر مزید علاج کے لیے کراچی ریفر کردیا گیا۔

رپورٹر
جاوید لاسی

جاوید لاسی روزنامہ بلوچستان نیوز کے نامہ نگار ہیں اور اوتھل (ضلع لسبیلہ) سے خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔