ماخذ: این این آئی
کراچی (این این آئی) عمان سے ایل پی جی لے کر آنے والے دو بحری جہاز پاکستان پہنچ گئے جس کے بعد آج ہفتہ کے روز سے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں جہاز مجموعی طور پر 7 ہزار 603 میٹرک ٹن ایل پی جی لے کر پورٹ قاسم پہنچے۔ ایس ایس جی سی کے ٹرمینل پر پریانیس نامی جہاز نے 4 ہزار 250 میٹرک ٹن جبکہ اینگرو ٹرمینل پر الیسا ون نامی جہاز نے 3 ہزار 83 میٹرک ٹن ایل پی جی آف لوڈ کی۔ذرائع کے مطابق آج ہفتہ سے ایران کے سرحدی راستے سے بھی ایل پی جی کی رکی ہوئی ترسیل شروع ہونے کا امکان ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق ایل پی جی کی سپلائی میں بہتری آنے سے قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔
