نوشکی میں کوئٹہ تفتان شاہراہ سلطان چڑھائی کی آئے روز بندش معمول بن گئی، ٹرانسپورٹر اور مسافر پریشان

نوشکی کوئٹہ تفتان شاہراہ سلطان چڑھائی

نوشکی (بلوچستان نیوز) نوشکی این 40 شاہراہ سلطان پاس پر ٹینکر کی خرابی کے باعث کوئٹہ تفتان روڈ ٹریفک کیلئے بند روڈ کے دونوں اطراف بڑے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ سلطان چڑھائی نوشکی والوں کے لیے درد سر ہے۔ مہینے میں اکثر بند ہوتا رہتا ہے آج ایک ٹینکی بیک ہونے کی وجہ سے بند ہوگیا۔ دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ اس حوالے سے عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اور وفاق ایران، ترکی، پاکستان براستہ تفتان نوشکی بلوچستان RCD پر توجہ دے جس سے آدھے بلوچستان کے لوگوں کے کاروبار کی وجہ سے گھروں کے چولہے جلتے ہیں، خاص کر سلطان چڑھائی نوشکی کو کشادہ اور ڈبل کیا جائے تاکہ ٹریفک میں خلل نہ ہو۔

ابوبکر دانش میروانی بلوچ
رپورٹر
ابوبکر دانش میروانی بلوچ

ابوبکر دانش میروانی بلوچ روزنامہ بلوچستان نیوز کے نامہ نگار ہیں اور سوراب سے خبریں اور رپورٹس لکھتے ہیں۔