ریاست ہے تو سیاست ہے، چند سیاستدانوں کے ریاستی اداروں کیخلاف بیانات گمراہ کن ہیں، بابر یوسفزئی

بابر یوسفزئی

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

کوئٹہ (ویب ڈیسک) معاون برائے محکمہ داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ریاست ہے تو سیاست ہے، اپنے مفاد یا سیاست کیلئے ریاست کو نشانہ بنانا کسی بھی سیاستدان کو زیب نہیں دیتا۔ بلوچستان اور کے پی کے حالات کا موازنہ درست نہیں، بلوچستان میں ہزاروں قربانیوں کے بعد بھی بلوچستان کا ہر فرد، بلوچستان کی صوبائی حکومت ہمیشہ ریاست کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے جبکہ کے پی کے حکومت کا جھکاﺅ ہمیشہ دہشتگردوں کی طرف رہا ہے۔ چند سیاستدانوں کی جانب سے ریاستی اداروں کے خلاف دیے گئے بیانات گمراہ کن اور قابل مذمت ہیں۔ افواج پاکستان سمیت ہمارے سیکورٹی کے اداروں کی قربانیاں قابل فخر ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان @PakSarfrazbugti میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں ہمیشہ دہشتگردوں کیخلاف اپنے ریاستی اداروں کا دفاع کیا ہے اور آئندہ بھی کریں گے۔