پیٹرول فی لیٹر 3 روپے سے زائد کم، ڈیزل کی قیمت برقرار

پیٹرول ڈیزل قیمت

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 93 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 386 روپے 30 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا، ڈیزل کی قیمت 396 روپے 96 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 18،17 اور 19 اکتوبر کیلئے ہوں گے۔