پشاور پولیس نے 11 کلو گرام وزنی بم ناکارہ بنا دیا، چیک پوسٹ پر حملے میں اہلکار شہید

پشاور پولیس نے 11 کلو گرام وزنی بم ناکارہ بنا دیا، چیک پوسٹ پر حملے میں اہلکار شہید

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

پشاور (ویب ڈیسک) پشاور میں 11 کلوگرام وزنی پریشر ککر بم ناکارہ بنا دیا گیا۔پشاور کے گنجان آباد علاقے یکہ توت میں بم کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بڑا سانحہ ٹال دیاایس پی سٹی پشاور شاہد عدنان اور ایس ایچ او یکہ توت ریاض آفریدی کی نگرانی میں بی ڈی ایس کی ماہر ٹیم نے 11 کلوگرام وزنی پریشر ککر بم ناکارہ بنا دیا۔ دریں اثناءپشاور میں دہشت گردوں نے حسن خیل کی پولیس پوسٹ پر حملہ کیا جس میں ایک کانسٹیبل شہید ہوگیا۔ سی سی پی او پشاور میاں سعید کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات حسن خیل کی پولیس پوسٹ سپین میلہ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا، حملے میں پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا۔ میاں سعید نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ پر حملہ آور فرار ہوگئے، جوابی کارروائی میں متعدد دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ سی سی پی او پشاور کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے دہشتگردوں کی تلاش جاری ہے۔