منگچر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد، حب میں منشیات کی بھاری مقدار پکڑلی، ملزم گرفتار

حب منشیات

ماخذ: یو این اے

منگچر، وندر (یو این اے) خالق آباد منگوچر کے علاقے چوٹانک سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، جسے پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کے لیے آر ایچ سی ہسپتال مندے حاجی منتقل کر دیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق متوفی کی شناخت فوری طور پر نہیں ہو سکی ہے، جس کے پیشِ نظر خالق آباد پولیس نے عوام اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی بھی شخص متوفی کو جانتا ہو یا اس کے بارے میں کسی قسم کی معلومات رکھتا ہو تو وہ فوری طور پر خالق آباد پولیس سے رابطہ کرے تاکہ متوفی کی شناخت کو یقینی بنایا جا سکے اور اس کے ورثا کا پتہ لگایا جا سکے۔ دریں اثناءوندر پولیس کی کارروائی 510 گرام چرس برآمد ملزم گرفتار مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس حب کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق SSP حب مرزا بلال حسن کی خصوصی ہدایات پر DSP سرکل وندر محمد جان ساسولی کی زیرِ نگرانی میں SHO وندر عبدالحق موسیانی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عظمیر اسلم ولد محمد اسلم قوم راجپوت سکنہ سونمیانی ضلع حب کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 510 گرام چرس برآمد کر لی ۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔