اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک
کوئٹہ (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام بدامنی، منشیات، قتل وغارت، چوری، ڈکیتی، دہشت گردی اور اغواءبرائے تاوان جیسے سنگین مسائل سے دوچار ہیں۔شہرمحفوظ ہیں نہ شاہراہ،ظالموں، جرائم پیشہ عناصر اور مختلف مافیاز کے ظلم وجبر نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ عوام،مسافر،ٹرانسپورٹرز سمیت ہرفردخود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں، جبکہ سڑکوں اور قومی شاہراہوں پر سفر کرنا بھی خطرات سے خالی نہیں۔ حکومت اور متعلقہ ادارے عدل وانصاف کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز عملی اقدامات کریں تو حالات بہتر ہوسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں مختلف وفود سے ملاقات اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن کا قیام محض دعوو¿ں اور بیانات سے ممکن نہیں،بلکہ قاتلوں، اغواءکاروں، منشیات فروشوں، چوروں، لٹیروں اور بھتہ خور مافیاز کے خلاف موثر کارروائی ناگزیر ہے۔ اغواءبرائے تاوان کی وارداتوں نے عوام اور کاروباری طبقے کو خوف میں مبتلا کر رکھا ہے۔ کسی فرد کو اغواءکرنا، اس کے خاندان کو خوف زدہ کرکے تاوان طلب کرنا اور لوگوں کی جان ومال سے کھیلنا کسی صورت قابل قبول نہیں۔ حکومت واداروں اورفورسزکی ذمہ داری ہے کہ مغویوں کی بازیابی، ملزمان کی گرفتاری اور شہریوں کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کرے۔مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ قاتل سردار ہو، نواب ہو، بااثر شخصیت ہو یا عام فرد، قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے۔ کسی کو طاقت، عہدے، دولت یا اثرورسوخ کی بنیاد پر قانون سے بالاتر نہ سمجھا جائے۔ جب تک ظالموں، جرائم پیشہ عناصر اور عوام کا استحصال کرنے والے مافیاز کے خلاف بلاامتیاز کارروائی نہیں ہوگی، بلوچستان میں پائیدار امن اور انصاف کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت، مقتدر قوتوں، صوبائی حکمرانوں اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے کہ عوام کی جان ومال کا تحفظ کریں، اغواءکاروں اور شرپسند عناصر کو قانون کی گرفت میں لائیں اور قومی شاہراہوں سمیت تمام اہم سڑکوں کو محفوظ بنائیں۔ اگر حکمران عوام کو امن فراہم کرنے، جرائم پر قابو پانے اور شہریوں کے تحفظ میں ناکام ہیں تو انہیں اپنی کارکردگی کا جواب دینا ہوگا۔ وزارتیں، وسائل اور حکومتی اختیارات عوام کی خدمت کے لیے ہیں، نہ کہ صرف اقتدار کے حصول اور برقرار رکھنے کے لیے۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے عوام مزید ظلم، جبر، خوف اور بے یقینی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ جماعت اسلامی عوام کے حقوق، امن، انصاف اور تحفظ کے لیے ہر آئینی و جمہوری فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی۔ ہمارے قائدین اور کارکنان ظالموں اور عوام دشمن مافیاز کے خلاف خاموش نہیں رہیں گے۔ حکومت فوری طور پر ٹھوس اقدامات کرے تاکہ بلوچستان کے عوام سکون، عزت اور تحفظ کے ساتھ زندگی گزار سکیں
