کوئٹہ میں پاک فضائیہ کا زیر تربیت طیارہ گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید، آئی ایس پی آر

کوئٹہ پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ میں پاک فضائیہ کا زیر تربیت طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب زیر تربیت مشاق طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حادثے میں طیارے کے دونوں پائلٹس نے جام شہادت نوش کیا، شہدا میں انسٹرکٹر پائلٹ میجر حسنین شہزاد اور زیر ِتربیت پائلٹ کیپٹن عبدالصمد شامل ہیں۔