ماخذ: یو این اے
گوادر (یو این اے )بلوچستان کے ساحلی علاقے جیونی میں پاکستان کوسٹ گارڈ کی پٹرولنگ گن بوٹس پر مسلح افراد نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 8 اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق جیونی میں پاکستان کوسٹ گارڈ کی پٹرولنگ گن بوٹس کو مسلح افراد نے نشانہ بنایا۔ حملے میں زخمی ہونے والے 8 اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے گوادر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔واقعے سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔
