کراچی، سرجانی کے علاقے میں ماں اور تین بچوں کو گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا

قتل

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے سرجانی ٹاﺅن میں گھر میں ماں اور 3 بچوں کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق ماں اور اس کے بچوں کو ڈنڈے یا کسی آلے کے وار سے قتل کیا گیا ہے۔ خاتون اور 2 بچوں کی لاشیں عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئیں۔ 18 ماہ کی زخمی اشمیرہ کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ میں منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ بھی چل بسی۔ جاں بحق دیگر 2 بچوں میں 6 سال کی حرا، 5 سال کا ح±نین شامل ہے۔ پولیس نے مقتولہ مہوش کے شوہر دانش کو حراست میں لے لیا۔ ایس ایچ او سرجانی نے کہا کہ گھر سےآلہ قتل نہیں ملا۔ مقتولہ کے شوہر نے کال کی تو کسی نے فون نہیں اٹھایا۔شوہر چابی سےگیٹ کھول کر اندر گیا تو لاشیں موجود تھیں۔ اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کررہے ہیں۔