جنگ غلط فیصلہ تھا، امریکا کو ایران کیساتھ امن معاہدہ کرلینا چاہیے، 61 فیصد امریکیوں کی رائے، سروے

61 فیصد امریکیوں نے ایران کے خلاف امریکی جارحیت کو غلطی قرار دیدیا۔ سروے میں 90 فیصد ڈیموکریٹس اور 71 فیصد آزاد افراد نے جنگ مخالف رائے دی، ری پبلکن پارٹی کے 19 فیصد افراد نے بھی جنگ کو غلطی قرار دیا۔  واشنگٹن پوسٹ ، اے بی سی نیوز اور ایپسوس کی جانب سے جاری کیے گئے سروے میں بتایا گیا ہے کہ 61 فیصد امریکی شہریوں کا ماننا ہے کہ ایران پر حملہ ایک غلط فیصلہ تھا، جبکہ صرف 36 فیصد نے اس اقدام کی حمایت کی۔ 48 فیصد نے کہاکہ امریکا کو ایران کے ساتھ امن معاہدہ کرلینا چاہیے چاہے وہ کوئی بری ڈیل ہی کیوں نہ ہو جبکہ 46 فیصد نے کہا کہ امریکا کو ایران کے ساتھ اچھی ڈیل کے لیے دباؤ بڑھانا چاہیے چاہے اس کے لیے دوبارہ فوجی کارروائی ہی کیوں نہ کرنی پڑے۔