علم کی روشنی جہاں بھی پڑتی ہے وہاں پر قابل تربیت ےافتہ اقوام جنم لےتے ہےں ،گورنر بلوچستان

کوئٹہ+سبی(بلوچستان نیوز) گورنر بلوچستان شےخ جعفر خان مندوخےل نے کہا ہے کہ علم کی روشنی جہاں بھی پڑھتی ہے وہاں پر قابل تربیت ےافتہ اور ناشعور اقوام جنم لےتے ہےں علم ہی جدےد چےلنجز سے نمنٹنے کا راستہ ہے جس پر چل کر ملک وقوم کی بہتر انداز سے رہنمائی کی جاسکتی ہے ےونیوسٹی آف کےمرج اسکول اےنڈ کالج کلرکہار جےسے ادارے علاقہ مےں کسی نعمت سے کم نہےں اےسے کامیاب اداروں کی بدولت علم کی روشنی دور دور تک محسوس کی جاتی ہے ،ان خےالات کا اظہار انہوں نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کےا قبل ازےن گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے یونیورسٹی آف کیمرج اسکول اینڈ کالج کلر کہار کے ممبر بورڈ آف گورننس ایڈووکیٹ فرید افغان وزیراعلی بلوچستان کے فوکل پرسن میر یونس بلوچ مسلم لیگ ن بلوچستان کے ترجمان صوبائی سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر نے گورنر ہاوس کوئٹہ میں ملاقات کی ملاقات میں گورنر بلوچستان نے فرید افغان کو بورڈ ممبر بننے پر مبارکباد دی اس موقع پر فرید افغان نے مذکوری ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ کے بارے میں بریفنگ دی اور بلوچستان کے غیر نادار طلباءکے لئے مدینہ فاونڈیشن کے زیر اہتمام تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی اور انہیں کلاس ششم سے کلاس نہم تک تعلیمی اور بورڈنگ کے اخراجات سمیت انہیں بہتر سے بہتر سولیات فراہم کرنے کے بارے میں بتایا گیا جس پر گورنر بلوچستان نے مذکورہ انسٹی ٹیوٹ کہ کاوشوں کو سراہامزید برآن میر چاکر خان یونیورسٹی میں جاری منصوبوں اور موجودہ وی سی کی جانب سے یونیورسٹی کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا گیااس موقع پر گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے ایڈووکیٹ فرید افغان کی تعلیم کے شعبے میں خدمات کو صوبے کے طلباءکے لئے استعمال کرنے پر زور دیا ۔