یہ عزم ہے بلوچستان کو تعلیم سمیت ہر سطح پر بدعنوانی سے پاک کیا جائے،وزیر اعلی سرفرازبگٹی

کوئٹہ:بلوچستان میں میٹرک بورڈ کے امتحانات 10 فروری سےشروع ہوں گے۔ وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ بلوچستان بھر میں میٹرک بورڈ کے امتحانات کا آغاز 10 فروری سے ہوگا، نقل کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی، نقل کی روک تھام کے فیصلے پر سختی سے عمل درآمد ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نقل کے خاتمے کیلئے پولیس، ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ تعلیم مشترکہ طور پر کام کریں گے۔سردار سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کا عزم ہے کہ بلوچستان کو تعلیم سمیت ہر سطح پر بدعنوانی سے پاک کیا جائے۔