کوئٹہ (آن لائن) سیکورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن رد الفتنہ تھری کے دوران نوکنڈی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بیرون ملک سے لایا گیا خودکش حملوں اور آئی ای ڈیز میں استعمال ہونے والا زیر زمین چھپایا گیا 150 کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی سیکورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سیکورٹی فورسز کے عملے نے خفیہ اطلاع ملنے پر آپریشن ردالفتنہ تھری کے تحت نوکنڈی کے علاقے بازار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بیرون ملک سے لایا گیا خودکش حملوں اور آئی ای ڈیز میں استعمال ہونے والا ڈیڑھ سو کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا جو 10 کینز میں بھر کر زیر زمین چھپایا گیا تھا جس کو بلوچستان اور ملک کے دیگر علاقوں میں دہشتگردانہ خودکش حملوں اور آئی ای ڈیز دھماکوں کے لئے ترسیل کرنا تھا آپریشن رد الفتنہ تھری کے تحت سیکورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے کارروائیاں بدستور جاری ہےں جو آخری دہشت گردی کے خاتمے تک جاری رہےں گی۔
نوکنڈی میں سیکورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی، بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا
