نوشکی میں دو پراسرار دھماکے اور فائرنگ، شہر میں خوف وہراس، دکانیں جزوی طور پر بند کردی گئیں

نوشکی دھماکے اور فائرنگ

ماخذ: آن لائن

نوشکی (آن لائن) نوشکی میں دو پراسرار دھماکوں اور فائرنگ کے آوازیں، شہر میں خوف وہراس پھیل گیا، شہر میں بھگدڑ اور آس پاس کے دکانیں بند ہوگئے تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر ضلع نوشکی میں پہلا دھماکہ کی آواز کی تصدیق ہندو محلہ نوشکی میں بجلی ٹرانسفارمر جلنے کے صورت میں ہوا جس کے باعث سکیورٹی فورسز کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی جسکے باعث آزات جمالدینی چوک اور مسجد روڈ ایریا میں بھگدڑ مچ گئی اس پاس کے دکانیں جزوی طور پر بند ہوگئے جبکہ دوسرا دھماکہ کی آواز حمید کالونی غریب آباد میں قبائلی رہنماءکے گھر کے مہمان خانے پر راکٹ کا گولہ گرنے کی صورت میں پیش آیا۔ تاہم کوئی جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔