ماخذ: یو این اے
تربت، پنجگکور (یو این اے، این این آئی) ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ کی ندی گیشکور ریکو سے دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جس کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر گیشکور ندی ریکو سے دونوں نامعلوم لاشوں کو تحویل میں لے کر فوری طور پر پرائمری ہیلتھ کیئر سینٹر / اسپتال بلیدہ منتقل کر دیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں لاشوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے، جس کے لیے انہیں ہسپتال کے سرد خانے میں رکھا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے تفتیش و قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے تاکہ متوفین کی شناخت اور موت کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔ علاوہ ازیں پنجگور چتکان میں فائرنگ کا واقعہ ایک شخص زخمی تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے چتکان میں نامعلوم گاڑی سواروں کی فائرنگ سے چتکان کے رہائشی شخص نظام ولد امام زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کیاگیا واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے مزید تفتیش جاری ہے
