اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک
کراچی (ویب ڈیسک) راجن پور میں تیز رفتار مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ راجن پور میں انڈس ہائی وے بنگلہ ہدایت کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار بس ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے میں 10 مسافر جاں بحق اور 32 زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بس مسافروں کو لے کر کراچی سے ڈیرہ غازی خان جارہی تھی، حادثے کے فوری بعد ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔
