گوادر بلوچستان کا معاشی دروازہ ،پانی کی فر اہمی اولین ترجیح ہے، سر دار کھیتران

کوئٹہ ( خ ن)صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن نے کہا کہ گوادر کے عوام کو پینے کے پانی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس لیے تمام منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پانی کی سپلائی میں درپیش رکاوٹوں کا فوری خاتمہ یقینی بنایا جائے اور فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جائے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ گوادر بلوچستان کا معاشی دروازہ ہے، اس لیے شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اجلاس میں گوادر کے لیے اضافی واٹر ٹینکرز، بجلی کی مسلسل فراہمی، اور اوچھی آبادی تک پانی پہنچانے کی نئی تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ تمام افسران باہمی رابطہ مضبوط کریں اور عوامی ریلیف کے لیے مو¿ثر حکمت عملی کے ساتھ کام کریں۔